اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی بین المذاہب کانفرنس میں شرکت

مورخہ: 21 مئی 2017ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل مچراتا، اٹلی نے سٹی کونسل اور لوکل کمیونٹی کے زیراہتمام منعقدہ بین المذاہب کانفرنس میں خصوصی شرکت کی، منہاج القرآن کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد اقبال وڑائچ کانفرنس میں شریک ہوئے اور خطاب بھی کیا۔ کانفرنس میں سٹی میئر نے بھی شرکت کی۔

بین المذاہب کانفرنس کا موضوع ’’سیدہ مریم سلام اللہ علیہا اسلام اور عیسائیت کی نظر میں‘‘  تھا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنما محمد اقبال وڑائچ نے اس موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی جس کو شرکاء نے بہت سراہا۔ اس موقع پر سٹی میئر نے مزید ایسے پروگرامز کا اہتمام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

رپورٹ۔حسن زمان تارڑ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top