شکرگڑھ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست

مورخہ: 03 جون 2017ء

تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست مؤرخہ 3 جون 2017 کو منعقد ہوئی جس سے علامہ ثناء اللہ ربانی نے خطاب کیا۔ پروگرام میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔

علامہ ثناءاللہ ربانی نے اسوہ حسنہ اور ہماری زندگی کے موضوع پر ایمان افروز خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی معاشرے ہمیشہ تعلیم و تربیت اور اخلاق حسنہ سے عروج اور استحکام حاصل کرتے ہیں۔ معاشرہ کے امن، خوشحالی اور استحکام کا راز علم، عمل اور اخلاق میں پوشیدہ ہے۔ اسی طرح قیادتیں بھی علم، عمل اور اخلاق حسنہ سے تشکیل پاتیں اور ظہور پذیر ہوتی ہیں۔ اخلاق حسنہ کی اہمیت کے پیش نظر ہی اللہ رب العزت نے اپنے محبوب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خلق عظیم کے اعلیٰ درجہ پر فائز کیا۔

انہوں نے کہا کہ آقا علیہ السلام نے جس صبرو تحمل کی تعلیم دی اور جس عظیم صبرو تحمل کا اپنے عمل مبارک سے اظہار کیا اگر ہماری قوم اور معاشرہ اس راہ پر چلے اور ہر شخص اخلاق کا پیکر بننے کی کوشش کرے، عفوو درگزر اپنائے اور تحمل اور بردباری کا راستہ اختیار کرے تو پورے معاشرے میں خیر پیدا ہوسکتی ہے۔ ہمیں چاہئے کہ گالی کی قوت کے بجائے دلیل کی قوت کو رواج دیں۔۔۔ ہمیں چاہئے کہ تہمت کے طریق کی بجائے شرافت اور عظمت کی قوت کو رواج دیں۔۔۔ چاہئے کہ بداخلاقی کے بجائے اخلاق کی قوت کو رواج دیں۔۔۔ اسی صورت ہماری قوم اور امت مسلمہ عظمتوں سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔

پروگرام کے آخر پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top