لودھراں: پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست

مورخہ: 03 جون 2017ء

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام پانچ روزہ سالانہ سلسلہ وار دروس عرفان القرآن ماہ صیام کی پر نور گھڑیوں میں جاری ہیں، جس کی چوتھی نشست مؤرخہ 3 جون 2017 کو نماز فجر کے بعد میرج لان میں منعقد ہوئی۔ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد لطیف مدنی نے خطاب کیا۔ پروگرام میں خواتین، مرد، بچے، بوڑھے اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے اہل اسلام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے مقامی عہدیداران مہر شعبان ورک، رانا اشرف علی خان، رائو محمد اسحاق خان، قاضی نذیر احمد، رائو اشتیاق خاں، ملک سلطان آرائیں، علامہ نصیر احمد بابر، خواجہ رفیق احمد صدیقی، ملک احمد بخش، سید گلزار شاہ، خلیل حسن، سلیم جمال غوری، محمد عابد، ملک فدا حسین، محمد ابراہیم، محمد شاہد اور دیگر یوسی49 ایم، موضع حسین آباد، گوگڑاں، سمرا، دھنوٹ سے بھی پروگرام میں شریک تھے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔

علامہ محمد لطیف مدنی نے سلسلہ وار دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ سے رو گردانی کے باعث امت مسلمہ بربادی، زوال اور کسمپرسی کا شکار ہے۔ خدا تعالیٰ کی منشا ہے کہ اسوہ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہوا جائے، کیونکہ کائنات میں قابل تقلید نمونہ صرف حیات محمدی ہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید آقا علیہ السلام کے اخلاق کا مجموعہ ہے۔ دین اسلام اور ذات محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لازم و ملزوم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضور ﷺ کی زندگی پر عمل پیرا ہو کر آج دنیا کا امن بحال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو قوم ظلم ہوتا دیکھے اور خاموش رہے تو اس قوم پر عذاب مسلط کر دیا جاتا ہے۔ معاشرے میں ظلم کے خلاف جن طبقات نے جدوجہد کے لیے اٹھنا تھا وہ مایوس ہوچکے اس لیے پوری قوم مسلسل گرفت میں ہے۔ اگر ہم نے اب بھی ظلم کے ساتھ سمجھوتہ کیے رکھا تو وہ دن دور نہیں جب مکمل تباہی ہمارا مقدر ہوگی۔‎

تحریک منہاج القرآن کے شعبہ نشر اشاعت نے اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور خطابات کی سی ڈیز/ ڈی وی ڈیز کا سٹال لگایا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور MSM نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے۔ پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کو حتمی شکل دینے میں چوہدری عبدالغفار سنبل ضلعی امیر تحریک، ملک انور قادری، ملک رشید احمد، ملک اسلم حماد، اظہر حسین لنگاہ ایڈووکیٹ، عابد حسین جوئیہ، ملک محمد اختر، رائو اخلاق احمد، محمد نعمان مصطفوی، قاری فیصل لطیف قادری، ظہور احمد، اقبال نیاز سکھیرا، زاہد علی، خواجہ محمد احمد قادری، سید مدثر شاہ بخاری، سعید احمد جھنج، ملک سجاد، حافظ زبیر احمد، ارشد علی مرزا، سید وسیم بخاری، محمد نوید بھٹی، مرزا عیش، شاہد مئے، رانا منیب احمد، خضر حیات لودھرا اور کارکنان نے کاوشیں کیں۔

رپورٹ: مرزا اسلم مصطفوی (میڈیا کوآرڈینیٹر) تحریک منہاج القرآن لودھراں

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top