فرانس: منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کا افطار ڈنر

مورخہ: 01 جون 2017ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام روزانہ اجتماعی افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے، یکم جون 2017 (6 رمضان المبارک) کو بھی اللہ تعالی کی رضا کی خاطر روزہ رکھنے والوں کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں بلاتفریق رنگ و نسل کثیر تعداد میں روزہ داروں نے شرکت کی۔ اس مختصر تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری نورالامین نے حاصل کی، اس کے بعد قاری محمد صدیق نے ختم پاک پڑھا۔

ڈائریکٹر منہاج القران انٹرنیشنل گارج رازق حسین گجر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس چوہدری محمد اعظم اور پاکستان عوامی تحریک کے ذمہ داران نے سب احباب کو خوش آمدید کہا۔ اس عظیم الشان افطار ڈنر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے رفقاہ و وابستگان کے علاوہ کثیر تعدار میں لوگوں نے شرکت کی۔ جبکہ اس افطار ڈنر میں قاضی محمد ہارون ناظم منہاج یورپین کونسل زون 2 اور سلمان اسلم چیف آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک نے خصوصی شرکت کی۔ اس افطاری کی میزبانی میاں شمشاد نے کی۔

افطار ڈنر کا اختتام ڈائریکٹر گارج رازق حسین گجر کی خصوصی دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top