ڈاکٹر طاہرالقادری نوجوانوں کی تربیت کا حق ادا کر رہے ہیں: سردار لطیف کھوسہ

مورخہ: 19 جون 2017ء

احمد رضا قصوری، ڈاکٹر اجمل نیازی، شوکت بسرا کا شہر اعتکاف کا دورہ، ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہمراہ روزہ افطار کیا

لاہور (19 جون 2017) ڈاکٹر طاہرالقادری نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت کا حق ادا کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقدہ 23 ویں شہر اعتکاف کے دورہ کے موقع پر سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر سینئر قانون دان احمد رضا قصوری، ڈاکٹر اجمل نیازی اور پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا بھی موجود تھے، رہنماؤں نے شہر اعتکاف کا دورہ کیا اور روزہ سربراہ عوامی تحریک کے ہمراہ افطار کیا۔

احمد رضا قصوری نے کہا کہ اللہ کے دین کیلئے ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں کو جمع کرنا اور ان کو زندہ رہنے کا سلیقہ سکھانا ڈاکٹر طاہرالقادری کی بہت بڑی خدمت ہے۔

ڈاکٹر اجمل نیازی نے کہا کہ شہر اعتکاف کا منظر دیکھ کر ایمان تازہ ہو گیا۔ اس دور پرفتن میں اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کیلئے نوجوانوں کو تربیت دینا بہت بڑی خدمت ہے۔ ہم اس نیک اور قومی خدمت کی انجام دہی پر ڈاکٹر طاہرالقادری کو مبارکباد دیتے ہیں۔

شوکت بسرا نے کہا کہ میں پہلی بار منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں آیا ہوں میرا دل چاہ رہا ہے میں بھی معتکف ہو جاؤں۔ اللہ نے توفیق دی تو آئندہ سال شہر اعتکاف کا حصہ ہوں گا۔

سربراہ عوامی تحریک نے شہر اعتکاف آمد پر مہمانوں کاشکریہ ادا کیا، رہنماؤں کو خرم نواز گنڈاپور، شہزاد رسول، ساجد محمود بھٹی، حاجی محمد اسحاق، مرتضیٰ علوی اور حفیظ چودھری نے خوش آمدید کہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top