منہاج القرآن کا خواتین شہر اعتکاف

مورخہ: 17 جون 2017ء

تحریک منہاج القرآن کے سالانہ شہر اعتکاف میں مردوں کے علاوہ ہزاروں خواتین بھی معتکف ہیں، جن کے لیے منہاج کالج برائے خواتین میں الگ انتظامات کیے گئے ہیں۔ منہاج کالج میں ہر سال خواتین کا شہر اعتکاف منعقد کیا جاتا ہے۔ مردوں کے شہر اعتکاف سے روازانہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے روح پرور خطابات انہیں براہ راست دکھائے جاتے ہیں۔ تلاوت، نعت خوانی، وظائف اور دیگر روحانی و تربیتی امور بھی خواتین شہر اعتکاف کے معمولات میں شامل ہیں۔

21 رمضان المبارک کو محترمہ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری اور محترمہ فضہ حسین قادری نے خود شہر اعتکاف کا وزٹ کیا اور معتکفات سے ملیں۔ بعدازاں شہر اعتکاف میں شریک کراچی، ہری پور، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان کے اضلاع کی معتکفات سے ان کی تربیتی نشست ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خواتین میں رفاقت سازی کی اہمیت پر بھی لیکچر دیا۔ نشست میں منہاج ویمن لیگ کی زونل ناظمہ مسز عائشہ مبشر نے زونل تنظیمات کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top