جنوبی افریقہ: ڈاکٹرحسن محی الدین قادری کی صوفی باوا کے مزار پر حاضری

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دورہ جنوبی افریقہ میں27 اپریل 2017 کو صوفی غلام محمد (رح) کے بیٹے حضرت صوفی بھائی جان (باوا) چشتی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ صوفی باوا کا روحانی مرکز Sherewood میں ہے، جہاں ہزاروں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں۔

مزار پر حاضری کے بعد آپ نے سجادہ نشین صوفی محمد شکیل سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر سجادہ نشین صوفی شکیل احمد حبیبی چشتی نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کر کے نہایت خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی جنوبی افریقہ آمد اور ڈربن قیام یہاں کی مسلم کمیونٹی کے لیے خیر و برکت کا سبب بنے گا۔ انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے محبت کرنے والے ہیں اور آپ کی جنوبی افریقہ آمد کے منتظر ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top