ڈربن میں ملٹی فیتھ امن کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام ڈربن کے سنٹرل سٹی ہال میں 30 اپریل 2017ء بروز اتوار 2 بجے دوپہر عظیم الشان Multi Faith Peace Conference منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ صوبہ نٹال کے پوپ مسٹر روبن فلپ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ مسلمان، عیسائی، یہودی، ہندو، افریقین، براہما، راج کماری سمیت تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے نامور سکالرز اور نمائندگان بھی اس پروگرام میں مہمان تھے۔

کانفرنس میں اسماعیل خطیب اور منہاج القرآن ویمن لیگ ساؤتھ افریقہ کی عہدیدار اُمِ فروہ نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے۔

ڈربن کے مئیر اور وزیراعلی کی طرف سے وی پرنیٹرز شریک ہوئے۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن کی اس عظیم کاوش کو سراہا اور اپنے پیغام میں کہا کہ ساؤتھ افریقن گورنمنٹ 2035 میں ملٹی فیھ کانفرنس کروانے کیلئے تیاری کر رہی ہے لیکن منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ افریقہ نے 2017 میں یہ عظیم الشان کانفرنس ایک کارنامہ ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔ دیگر تمام معزز مہمانوں نے بھی منہاج القرآن کے اس اقدام کو بہت سراہا اور اپنے تعاون کی یقین دھانی کروائی۔

مسٹر فلپ روبن پوپ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم ایسے ملکر انسانیت کے لیے کام کریں تو معاشرے اور دنیا سے غربت، بے روزگاری اور جہالت سمیت کئی بنیادی اور پیچیدہ مسائل خود حل ہو جائیں گے۔

مسٹر Solomzi Skijiنے کہا کہ خدا کے بندوں کی خدمت کرنا ہی اصل عبادت ہے۔ ہم سب کو مل کر ایسے کام کرنے ہوں گے۔

بدھ مذہب کے رہنماء مسٹر Previn Vedan نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ساؤتھ افریقہ میں زاینو فوبیا، ہڑتالیں اور لڑائی جھگڑے ہو رہے ہیں۔ ان حالات میں تمام مذاہب کے لیڈروں کو مل کر کام کرنا ہوگا ہم بھی یکجہتی کو مانتے ہیں۔ ہمیں دیگر مذاہب کے بھائیوں کی قدرکرنی چاہیے اور لڑائی جھگڑوں کی کوئی مذہب اجازت نہیں دیتا یہ جو کچھ ہورہا ہے اس کا حل فقط اس میں ہے کہ ہم مل کر محبت کا پیغام معاشرے میں پھیلائیں۔

ہندو مذہب کی نمائندگی کرتے ہوئے Punddit Rah Bhara نے کہا کہ اہم اپنے حلقوں میں یہی محبت والفت کا پیغام دیتے ہیں۔ منہاج القرآن نے یہ جو عظیم کام کیا ہمیں ایک جگہ بٹھا دیا ہم اس پر مشکور ہیں۔ ہمارے دروازے آپ کے لئے بھی کھلے ہیں آپ جب چاہیں تشریف لائیں۔

ڈربن میئر آفس کی نمائندگی کرتے ہوئے CLLR-MPHUME نے ڈربن، ساؤتھ افریقہ گورنمنٹ کی جانب سے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو خوش آمد ید کہا۔ انہوں نے کہا کہ امن کے حوالے سے جو کام منہاج القرآن کر رہی ہے، وہی کام ہماری جماعت ANC کانگریس کے رہنما نیلسن منڈیلا نے کیا تھا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرحسن محی الدین قادری نے جو پیغام امن دیا ہے ہم اسے بہت سراہتے ہیں۔

کانفرنس میں تامل فیڈریشن کے نمائندہ نے بھی سٹیج پر آ کر اپنا پیغام امن دیا۔

خطاب: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

کانفرنس میں امیر علامہ محمد رفیق علی شاہ (ممبر پارلیمنٹ) نے تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو خطاب کی دعوت دی۔ ڈاکٹرحسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے ویمبلے لندن میں انٹرنیشنل پیس کانفرنس کا انعقاد کرکے پوری دُنیا کے مذاہب کو ایک سٹیج پر اکٹھا کیا اور آج ڈربن سٹی ہال میں سب مذاہب کے پیروکار اکٹھے ہیں۔ ہم تمام مذاہب عالم کی قدر کرتے ہیں۔ ہمارا خدا ایک ہے اور دُنیا میں کوئی مذہب ایسا نہیں جو خدا کو نہ مانتا ہو اور امن کا متلاشی نہ ہو۔ اس لیے ہم کسی ایک نقطے پر ملکر انسانیت کے لیے کام کرسکتے ہیں۔

آپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا سے قتل وغارت، دہشتی گردی اور زائینو فوبیا جیسے تباہی و بربادی والے عوامل کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔ لوگوں کے جان و مال اور عزت وآبرو محفوظ ہونی چاہیے تاکہ وہ اپنی عبادات میں محفوظ ہوں۔ آپ نے تمام مذاہب کے رہنماؤں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

صدر و وزیر اعلیٰ کا پیغام

آخر میں وزیراعلیٰ کی جانب سے بجھوایا گیا پیغام پڑھ کر سنایا گیا، پیغام میں وزیراعلیٰ نے کامیاب امن کانفرنس کے انعقاد پر منہاج القرآن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہیں۔ آخر میں صدر ساؤتھ افریقہ کی جانب سے بھی امن کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی گی اور منہا ج القرآن ساؤتھ افریقہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

کانفرنس میں افریقن مسلم کمیونٹی کے ابوبکر نے اختتامی دُعا کروائی۔ مہمانوں اور شرکا کے لئے ریفریشمنٹ اور کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top