پشاور: تحریک منہاج القرآن خیبرپختونخواہ کی ممبر سازی شروع

تحریک منہاج القرآن خیبرپختونخواہ نے صوبہ بھر میں یونین کونسل کی سطح پر ممبر سازی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ منہاج القرآن ضلع پشاور کی جانب سے یوسی لیول کے ذمہ داروں اور عہدیداروں کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم نے کی۔ پشاور کے نو منتخب صوبائی امیر سید غلام شبیر شاہ گیلانی، ضلعی امیر اویس قادری ایڈوکیٹ اور دیگر عہدیداروں نے اجلاس بھی شرکت کی۔

اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے کارکنان سانحہ ماڈل ٹاون میں انصاف کے منتظر ہیں۔ انصاف کے حصول کے لیے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کو شائع کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحے میں ملوث ملزم اب مجرم بن چکے ہیں اور ان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ اجلاس میں احمد نواز انجم نے کے پی کے صوبہ بھر میں یونین کونسل کی سطح پر ممبر سازی کے لیے عہدیداروں کو ہدایات بھی دیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top