ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا پیر سید منیر حسین شاہ کے چہلم میں خطاب


تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 23 جولائی 2017ء کو جامکے چیمہ، ڈسکہ (سیالکوٹ) میں پیر سید منیر حسین شاہ کے رسم چہلم میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ رسم چہلم میں ملک بھر سے علماء و مشائخ سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور پیر منیر حسین شاہ کے مریدین و عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پیر سید منیر حسین شاہ نقشبندی کا انتقال گزشتہ ماہ ڈسکہ کے نواحی علاقہ جامکے چیمہ میں ہوا تھا۔ پروگرام کے بعد ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پیر منیر حسین شاہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ بھی پڑھی۔

رسم چہلم پروگرام کے بعد مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے آپ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آپ نے ان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

منہاج یوتھ لیگ ڈسکہ کے جنرل سیکرٹری خطیب الرحمن کے والد کی وفات پر تعزیت

صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے دورہ سیالکوٹ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ ڈسکہ کے جنرل سیکرٹری خطیب الرحمن کے والد کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر آپ نے ملکی صورتحال بارے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو بھی کی۔

مرشد علامہ محمد اقبال خواجہ محمد عمر رحمۃ اللہ علیہ کے دربار پر حاضری

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سیالکوٹ میں قیام کے دوران حکیم الامت شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مرشد اور غوثُ العصر حضرت خواجہ محمد عمر رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر مرکزی نائب ناظم انجینئر محمد رفیق نجم اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء شہزاد نقوی بھی آپ کے ساتھ تھے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top