نواز شریف کی نا اہلی پر منہاج القرآن آئرلینڈ کا یوم نجات

منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ نے مرکزی رہنماؤں نے پانامہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے عدالتی فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس سلسلہ میں آئرلینڈ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مختلف تنظیمات نے یوم نجات منایا۔ یوم نجات کی تقریبات میں مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمات کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کارلو میں منہاج القرآن انٹرنیشنل نے تقریب منعقد کی، جس میں سیاسی جماعتوں کے قائدین نے پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کو سراہا اور اسے عدل و انصاف کی بالا دستی قرار دیا۔ اس موقع پر شرکاء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیک بھی کاٹا۔ اس تقریب میں محمد یوسف، سید قاسم شاہ، یاسر، محمد عامر، قیصر اور دیگر احباب شریک تھے۔

دوسرا پروگرام لمرک سٹی میں آئرلینڈ کے معروف قانون دان چوہدری عمران خورشید کی قیادت میں ہوا۔ اس موقع پر شرکاء نے امید ظاہر کی کہ پانامہ کے فیصلہ کے بعد احتساب کا عمل مزید تیز ہوگا اور ملک میں عدل و انصاف کا بول بالا ہوگا۔ منہاج القرآن آئرلینڈ کے تاحیات رفیق محمد یوسف نے کہا کہ جے آئی ٹی  کے تمام ممبرز اور لارجر بینچ نے ہم آواز ہو کر کہا ہے کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے اور خائن وزیراعظم تھے۔ اب وقت آنے پر ماڈل ٹاون کے شہداء کے ورثاء کو بھی انصاف ملے گا۔ تقریب میں سولیسٹر سے چوھدری عمران خورشید، امن اللہ، اشتیاق خان، عثمان مرزا، عمران خان، عابد خان اور دیگر شامل تھے۔

رپورٹ: فرخ وسیم بٹ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top