پانامہ لیکس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ عدلیہ کی بڑی کامیابی ہے: عمار علی

مورخہ: 03 اگست 2017ء

آئرلینڈ کے معروف سیاسی، سماجی، ماہانہ جریدے قدامت کے چیف ایڈیٹر اور منہاج القرآن کے تاحیات رفیق محمد عمار علی نے 2 اگست 2017ء کو ڈبلن میں ایک تقریب میں پانامہ لیکس میں سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان میں انصاف کی بڑی کامیابی ہے۔ یہ ملک سے کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ افراد سے ملک کو پاک کرنے کا نقطہ آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے۔ اب ہر کرپٹ ٹولہ بے نقاب ہو گا اور ان سے ملک کی لوٹی ہوی قومی دولت واپس ملکی خزانے میں لائی جاے۔ حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاون کے حقائق بھی تبدیل کرنے کی کوششں کی اور جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کو دبا رکھا ہے۔ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جاے تاکہ سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کے ورثا کو بھی انصاف مل سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top