تقریب تقسیم اسناد برائے معلمین و معلمات عرفان القرآن کورس

مورخہ: 03 اگست 2017ء

مرکزی نظامت تربیت، تحریک منہاج القرآن کے زیرِاہتمام بارہ روزہ ٹریننگ کیمپ برائے معلمین و معلمات عرفان القرآن کورس کا اہتمام کیا گیا جو کہ مؤرخہ 23 جولائی تا 3 اگست 2017 منعقد ہونے والے اس ٹریننگ کیمپ میں 105 معلمین و معلمات نے شرکت کی اور کورس کامیابی سے مکمل کیا۔ شرکاء کیمپ کےلئے تقسیم اسناد کی تقریب 3 اگست کو صفحہ ہال مرکزی سیکرٹریٹ 365 ایم ماڈل ٹاؤں میں رکھی گئی۔

تقریب میں مہمان ِ خصوصی چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹرحسن محی الدین القادری تھے۔ مرکزی قائدین میں سے ناظم ِاعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، نائب ناظم اعلیٰ تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی، ناظمہ ویمن لیگ افنان بابر، صدر ویمن لیگ فرح ناز، ڈائریکٹر آغوش ڈاکٹر نعیم مشتاق، ڈائریکٹر کورسز حافظ سعید رضا بغدادی اور جملہ سٹاف نظامت ِتربیت و ویمن لیگ شریک تھے۔

شرکاء کیمپ میں اظہار ِخیال کرتے ہوئے معلمین و معلمات کا کہناتھا کہ اس بارہ روزہ کیمپ میں تجوید و قرا ت، عربی گرائمر، لفظی و بامحاورہ ترجمہ، تفسیرواصول ِتفسیر اور فن ِ خطابت جیسے علوم وفنون سیکھنے کا موقع ملا وہ آٹھ سالہ مدارس میں درسِ نظامی یا دیگر تعلیمی اداروں میں سال ہا سال سیکھنے کا موقع نہ ملا۔ ہر اعتبار سے اس کیمپ میں جملہ اساتذہ کے طریقہ تدریس میں انفرادیت و جامعیت اور واضحیت نظر آئی۔

تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹرحسن محی الدین القادری قرآن مجید کی فضیلت اور سلسلہ تعلیم و تعلم کی عظمت کو نہایت جامع انداز میں بیان کیا، جس سے جملہ حاضرین میں عزم و استقلال کی نئی لہر دوڑ گئی۔

پروگرام کے اختتام پر جملہ معلمین اور معلمات میں اسناد اور اعلیٰ خدمات پر شیلڈ تقسیم کی گئی۔

رپورٹ: محمد منہاج الدین قادری (نائب ناظم تربیت)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top