پشاور میں خواتین عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب

مورخہ: 10 اگست 2017ء

تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام پشاور میں خواتین کے لیے عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب 10 اگست 2017ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکز سے ڈپٹی ڈائریکٹر تربیت علامہ محمود قادری نے خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں پشاور کے گردونواح سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہیں عرفان القرآن کورس کی اہمیت بارے بتایا گیا۔ علامہ محمود قادری نے بتایا کہ پشاور میں خواتین کے لیے تعلیمی حوالے سے عرفان القرآن کورس ایک منفرد پروگرام ہے، جسے منہاج ویمن لیگ پشاور کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top