فرانس: صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

مورخہ: 18 اگست 2017ء


منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام سابق مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے تعزیتی ریفرنس 18 اگست 2017ء کو پیرس میں ہوا۔ ریفرنس میں سابقہ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔ امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس علامہ حسن میر قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس چوہدری محمد اعظم، صدر مجلس شوری حاجی محمد گلزار، ڈائریکٹر گارج رازق حسین گجر، محمد اظہر صدیق ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس اور عامر جواد بٹ ناظم مالیات منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے علاوہ رفقاء و کارکنان بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔

محفل کا آغاز قاری محمد صدیق کی تلاوت کلام مجید سے ہوا، اس کے بعد حنیف مغل، حافظ محمد عثمان، محمد حارث اشفاق اور اٹلی سے مہمان نعت خواں قاری نصار احمد نے اپنے مخصوص انداز میں ثناء خوانی کی۔ تعزیتی ریفرنس میں چوھدری رازق حسین گجر نے گفتگو کرتے ہو کہا کہ صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی تصوف کا عملی نمونہ تھے۔ علامہ حسن میر قادری نے کہا کہ مرکز پرانکی 32 سالہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سابقہ ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی شیخ الاالسلام کی تعلیمات کا عملی نمونہ تھے، ان کے اچانک وصال سے سب کے دل غمگین ہیں۔ وہ مشن اور تحریک کا عظیم سرمایہ تھے۔

پروگرام کا اختتام پر علامہ حسن میر قادری نے مسکین فیض الرحمن درانی کے ایصال ثواب کے لیے دعا کرائی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top