شیخوپورہ: پڈیانوالہ میں عرفان القران کورس کی اختتامی تقریب

مورخہ: 27 اگست 2017ء

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام پڈیانوالہ فاروق آباد ضلع شیخوپورہ میں عرفان القرآن کورس کی تین ماہ کی کلاس کے بعد تقسیم اسناد اور اختتامی تقریب 27 اگست 2017ء کو منعقد ہوئی۔ مرکزی ڈائریکٹر کورسز حافظ سعید رضا بغدادی اور کوارڈنیٹر کورسز محمود مسعود قادری اور مجاہد حق نوازنے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں علاقہ بھر سےخواتین کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔ پروگرام میں علامہ عدنان وحید قاسمی، انجنیئر ساجد علی، شفیق اور جمیل نے بھی شرکت کی۔

مہمان ِ خصوصی حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے گفتگو کرتے ہوئے عرفان القران کورس کی اہمیت و افادیت بارے بتایا۔ انہوں نے عرفان القران کورس کے مندرجات و مشتملات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ عرفان القرآن کورس کے ذریعے تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے عرفان القرآن کورسز دنیا میں کروائے جا رہے ہیں۔ تقریب کے دوران کورس میں شریک طالبات نے پریزنٹیشن بھی دی۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے نظامت تربیت کی کاوشوں کو سراہا اور قران مجید کی تعلیمات کی منفرد انداز سے ترویج و اشاعت پر شکریہ بھی ادا کیا۔

مرکز سے معلمین کورس سے سند یافتہ معلمہ صائمہ نور نے اس کلاس میں تدریس کے فرائض سرانجام دیئے۔ کلاس میں شریک طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ معلمہ کی کاوشوں سے طالبات تحریک منہاج القران کی رفاقت اختیار کی جبکہ تین فیملیز نے بھی تحریک میں شمولیت اختیار کی، اسی طرح کثیر تعداد میں حلقات درود کا قیام عمل میں لایا گیا، اختتام پر گجیانہ نو اور فاروق آباد میں عید الاضحی کے بعد مزید دو کلاسز کے اجراء کا اعلان کیا گیا۔ تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top