صدر MWF سنٹرل پنجاب (فیصل آباد) حاجی محمد امین قادری کے بڑے بھائی راولپنڈی میں انتقال کر گئے

مورخہ: 30 اگست 2017ء

صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سنٹرل پنجاب (فیصل آباد) حاجی محمد امین القادری کے بڑے بھائی محمد حنیف حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔

ان کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، نائب ناظم اعلیٰ محمد رفیق نجم، ڈائریکٹر امورخارجہ جی ایم ملک، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ اور تمام مرکزی قائدین نے گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔

پتہ: 1307 بی بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن، راولپنڈی‎
رابطہ نمبر: 03008668310

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top