لودھراں: تحریک منہاج القرآن پی پی حلقہ 210 کی تنظیم نو

مورخہ: 28 اگست 2017ء

تحریک منہاج القرآن لودھراں پی پی حلقہ 210 کی تنظیم نو کا اجلاس 28 اگست 2017ء کو حماد اکیڈمی میں ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی ناظم اعلیٰ ساوتھ پنجاب و سندھ سردار شاکر خان مزاری نے کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ملک عبدالرشید صدر، ملک اسلم حماد ناظم، اظہر حسین لنگاہ ایڈووکیٹ نائب ناظم، سید مدثر شاہ بخاری ناظم دعوت و تربیت، ملک عابد حسین جوئیہ ناظم مالیات اور فوجی ظہور حسین ناظم ویلفیئر منتخب ہوئے۔ اجلاس میں حلف برداری کی بھی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر تمام منتخب عہدیداروں نے محنت، لگن سے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ آخر میں تمام منتخب عہدیداروں کو مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top