ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کی میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر فاتحہ خوانی

انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے 6 ستمبر 2017 کو یومِ دفاع کے موقع پر میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر پاکستان سکھ گوردوارہ بندھک کمیٹی کے راہنماء سردار بشن سنگھ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری شرائنز محمد طارق وزیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوت کو خراج عقیدت پیش کیا اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top