عوامی تحریک سرگودھا کا روہنگیا مسلمانوں کے لیے احتجاج
پاکستان عوامی تحریک سرگودھا کے زیراہتمام برما میں مسلمانوں پر ظلم و ستم اور قتل عام کے خلاف 8 ستمبر 2017ء کو بھرپور احتجاج کیا گیا۔ امیر تحریک سرگودھا ملک غلام حسین، نگران جنرل سیکرٹری PAT شمالی پنجاب محمد عمران ملک، صدر یوتھ لیگ سرگودھا چوہدری شوکت ابرار، صدر ایم ایس ایم سرگودھا چوہدری احمد شیر نے مظاہرہ کی قیادت کی اور خطاب کیا۔
اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ برما میں ہونے والے مظالم کا فی الفور نوٹس لے اور وہاں امن افواج بھجوا کر فوری امن قائم کیا جائے۔ پاکستانی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سفارتی سطح پہ مسئلہ کو حل کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔احتجاج میں شہر بھرسے کثیر افراد نے شرکت کرکے برما کے روہنگیا مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
دریں اثناء عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور، کوئٹہ، خضدار، کراچی، فیصل آباد، لاڑکانہ، سکھر، ڈیرہ اسماعیل خان، مظفر آباد، کوٹلی، بھمبر، گلگت سمیت اضلاع، تحصیل اور ٹاؤن کی سطح پر 114 شہروں میں روہنگیا مسلمانوں کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
چوہدری شوکت ابرار۔ ضلعی صدر یوتھ سرگودھا
تبصرہ