علامہ آصف اکبر میر قادری کا دورہ یو اے ای

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ہدایت پر مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل میر آصف اکبر قادری نے 10 سے 22 ستمبر 2017ء تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ملکی، علاقائی تنظیمات کی طرف سے فکری و تربیتی نشستوں اور پروگراموں میں شرکت کی۔

ان پروگراموں میں تنظیمی و تحریکی رفقاء کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی سنٹر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ میر آصف اکبر قادری نے پروگراموں، کانفرنسز اور تقاریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کا پیغام، شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالمی قیام امن کے لیے خدمات اور افکار کو لوگوں تک پہنچایا۔ علامہ آصف اکبر نے لوکل تنظیمات کا وزٹ بھی کیا اور وہاں تمام ذمہ داران سے ملاقاتیں کی۔

تصویری جھلکیاں

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top