لودھراں: علامہ محمد احسان رضوی کا درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن لودھراں کا ماہانہ درس عرفان القرآن 22 ستمبر 2017ء کو منعقد ہوا، جس میں علامہ محمد احسان رضوی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا حق و باطل کی جنگ تھی جو آج بھی جاری ہے۔ یزید ایک شخص کا نام نہیں بلکہ کردار کا نام ہے ہر دور میں اسلام کی عزت و ناموس کو پامال کرنے کے لیے یزیدی کردار پیدا ہوتا ہے، اس کے مقابلہ کے لیے اللہ تعالیٰ حسینی کردار کو پیدا فرما کر یزیدیت کا خاتمہ کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہادت امام عالیٰ مقام کے پیغام کو سمجھنا ہوگا۔

درس عرفان القرآن میں راؤ محمد اسحاق خان، چوہدری عبدالغفار سنبل، ملک یوسف چنڑ، ملک سلطان آرائیں، راؤ محمد اشتیاق خان، محمد اسماعیل مہر آبادی، خواجہ محمد رفیق صدیقی، حافظ محمد ارشاد، قاری محمد عابد، ملک اسلم حماد، چوہدری محمد جہانزیب، اظہر حسین لنگاہ ایڈووکیٹ، فوجی ظہور حسین، عابد حسین جوئیہ، سید مدثر شاہ بخاری، خواجہ محمد احمد قادری، سید گلزار شاہ، سید حسن شاہ، سید خلیل حسن شاہ، مہر سہیل، ملک محمد اختر، راؤ محمد اخلاق، نادر حسین سہروردی، چوہدری امیر علی، کاشف علی مصطفوی، مرزا محمد عیش، اقبال نیاز سکھیرا، محمد شکیل، محمد ارسلان، محمد سہیل، منہاج القرآن، منہاج القرآن وویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان و عہدیداران، سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں ملک کی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ: مرزا اسلم مصطفوی (میڈیا کوآرڈینٹر) تحریک منہاج القرآن لودھراں

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top