کراچی: تحریک منہاج القرآن کی عرفان القرآن کانفرنس

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیر اہتمام عرفان القرآن کانفرنس گلستان جوہر میں منعقد ہوئی۔ جس میں عرفان القرآن کورس کرنے والے اسکالرز کو اسناد دیں گئیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن کراچی کے قائدین نے پروگرام میں شرکت کی۔ مرکزی نظامت تربیت سے سعید رضا بغدادی نے کانفرنس میں مہمان خصوصی تھے۔

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن صرف مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے ہادی کتاب ہے۔ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اپنی نسلوں کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرا رہے ہیں۔ تعلیمات قرآن پر عمل پیرا ہونے والے دنیا و آخرت میں کامیاب ہونگے۔ آج قرآن کو طاقوں میں سجا رکھا ہوا ہے اور زندگی کا ہر شعبہ اقدار سے خالی ہے۔ جب تک قرآن تعلیمات پر عمل ہوتا رہا اللہ کی مدد ونصرت ہمیشہ شامل حال رہی۔ دوسری جانب آج ہر شخص موبائل، انٹرنیٹ میں مصروف قرآن وحدیث کو بھول بیٹھا ہے۔ دنیاوی مسائل سے نکلنے کیلئے قرآنی تعلیمات کو زندگی کا حصہ بنائیں۔ تحریک منہاج القرآن کا مقصد انسانیت کو اسکا اصل مقصد یاد کرانا ہے۔ یہ دنیا، عیش وعشرت سب یہیں رہ جائے گا ساتھ انسان کے اعمال جائیں گے۔

قاضی زاہد حسین نے کہا قرآن واحد کتاب ہیجو تمام زمانوں کیلئے انسانیت کی ہدایت اور رہنمائی کی ضامن ہے۔ قرآن سے اپنا تعلق سیدنا امام حسین جیسا بنانے کی ضرورت ہے جن سر نیزے پر بھی قرآن کی تلاوت کر رہا تھا۔ ڈاکٹرخواجہ اشرف نے کہا اگر قرآن کو زندگی کا حصہ بنایا جائے تو دنیاو آخرت کی کامیابیاں قدم چومیں گی۔

علامہ سعید رضا البغدادی نے کہا قرآن واحد آسمانی کتاب ہے جسکی حفاظت کی ذمہ داری اللہ پاک نے اپنے ذمہ لی کیوں کہ اس کتاب ھق کو قیامت تک کی نسلوں کی رہنمائی کرنی ہے۔ مرزا جنید علی نے کہا مسلمان مسائل اور مادیت پرستی سے نکلنے کیلئے قرآنی تعلیمات کو اپنائیں یہی راہ ہدایت اور کامیابی کا راستہ ہے۔

کانفرنس سے علامہ محمود قادری، علامہ مسعود شاہ ترمذی، علامہ مفتی مکرم قادری، علامہ غلام غوث چشتی، علامہ سجاد وارثی، رائو کامران محمود، لیاقت حسین کاظمی، فہیم خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

رپورٹ: راو اشتیاق احمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top