لیہ: امام حسین علیہ السلام کانفرنس میں علامہ بشیر احمد قادری کا خطاب

لیہ میں تحریک منہاج القران، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم لیہ کے زیراہتمام سالانہ محفل ذکر امام حسین علیہ السلام کانفرنس ادارہ افکار اسلامیہ میں 28 ستمبر 2017ء کو منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں علامہ پروفیسر بشیر احمد قادری نے خطاب کیا۔ پروگام کا آغاز تلات قرآن پاک اور حمد و ثناء سے ہوا۔ پروگرام میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ علامہ بشیر احمد قادری نے مناقب حسین اور شہدائے کربلا کا ذکر کیا۔

اس موقع پر قمر عباس دھول، سید ساجد شاہ، سید سجاد شاہ، تحریک منہاج القرآن لیہ کے صدر مقبول میرانی، جنرل سیکریٹری طالب سہارن، شبیر بھٹی، منہاج القران یوتھ لیگ کے ضلعی صدر حسنین رضا، وقاراحمد، منان حمید عابد حسین اور ایم ایس ایم میں سے عمران مدنی، عمران میرانی اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس کے موقع پر ایم ایس ایم کی طرف سے پانی کی سبیل بھی لگائی گئی۔

پروگرام کو کامیاب کرنے کیلے یوتھ لیگ MSM نے بھرپور محنت کی اس کے ساتھ ڈاکٹر عبدالمجید گرواں نے خصوصی تعاون کیا۔ اس پروگرام کے آخر میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top