مسکین فیض الرحمن درانی کے چہلم پر تعزیتی ریفرنس

منہاج القرآن کے امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی کے چہلم پر تعزیتی ریفرنس 28 ستمبر 2017 کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے چہلم میں شرکت کی۔ مسکین فیض الرحمن درانی کے بیٹوں، رشتہ داروں اور خاص طور پر پشاور سے ان کے بھائیوں اور قریبی اعزاء و اقارب بھی چہلم کے پروگرام میں شریک ہوئے۔

صفہ ہال میں نماز عصر کے بعد تلاوت قرآن مجید اور نعت مبارکہ سے تعزیتی ریفرنس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ اس موقع پر مسکین فیض الرحمن درانی کے بھائی، ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان،علماء و مشائخ سمیت دیگر مہمانوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے مسکین فیض الرحمن درانی کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ امیر تحریک مسکین فیض الرحمان خان درانی اپنی ذات میں اخلاص کے پیکر تھے۔ منہاج القرآن کی گزشتہ 3 دہائیوں کی تاریخ میں وابستگان اور رفقاء و کارکنان نے انہیں بطور رول ماڈل دیکھا۔ ان کی قائد اور مشن سے محبت ہی انہیں مرتے دم بھی منہاج القرآن کی سنگت عطا کر گئی۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات کی بلندی فرما کر روزقیامت آقا علیہ السلام کی سنگت نصیب فرمائے، آمین۔

چہلم کے اختتام پر مسکین فیض الرحمن درانی کے ایصال ثواب کے لیے ختم پاک پڑھا گیا اور آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اختتامی دعا کرائی، جس کے بعد تمام حاضرین کو ختم پاک کا لنگر بھی پیش کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top