جنوبی افریقہ: پائن ٹاون میں شہادت امام حسین کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے زیراہتمام پاون ٹاون کی مسجد میں شہادت امام حسین کانفرنس یکم اکتوبر 2017ء کو منعقد ہوئی۔ پروگرام میں نٹال کے نائب صدر چوھدری افضل دتہ، وسیم بیگ، پاکستان ایسوسی ایشن پائن ٹان کے محمد عاصم، وسیم بیگ، حیات خان، پاکستان ایسوسی ایشن ڈربن سے محمد اعجاز اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔یہ پروگرام منہاج القرآن کے رہنماء شاہد کے والد گرامی کے ایصال ثواب کے سلسلہ میں منعقد ہوئی، جن کا گزشتہ دنوں انتقال ہو گیا تھا۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت ذاکر رفیق نے حاصل کی۔ ذاکر رفیق، نادر رفیق اور نٹال کے نائب صدر اسد حسینی نے ثناء خوانی کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال کے صدر علامہ طاہر رفیق نے شہادت امام حسین اور ایصال ثواب کے حوالے سے خطاب کیا۔

آخر میں اسد الحسینی نے سلام پڑھا، جس کے بعد تمام شرکاء کو لنگر بھی دیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top