کراچی: اورنگی ٹاون 9 میں یوتھ کنونشن

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے قائدین فہیم خان، بشیر خان مروت، شاہدملک، مکرم مقصود، صارم نور نے اورنگی ٹان کا دورہ کیا اور مقامی نوجوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اورنگی ٹاون نمبر 9 میں یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر صدر MYL کراچی فہیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور نوجوانوں کو پاکستان بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج کا نوجوان مایوس اور بے روزگار پھررہا ہے۔ پاکستان کے نوجوانوں کی امید کی کرن ڈاکٹرطاہرالقادری ہیں۔

بشیر خان مروت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نے یوتھ کومستقبل کا معمار کہا ہے مگر صد افسوس موجودہ حکمرانوں نے یوتھ کو نہ صرف مایوس کیا بلکہ ان کے روشن مستقبل کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے مگر ہم یوتھ سے وعدہ کرتے ہیں انقلاب کے بعد ملک کا مسقبل یوتھ کے ہاتھوں میں ہوگا اور یوتھ ہی اس ملک کی قیادت کرے گی۔

شاہد ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا صرف دعووں سے ملک ملت کی تقدیر نہیں بدلتی بلکہ اس کے لیے عملی اقدامات اور اہل قیادت کا ہونا ضروری ہے۔ نااہل قیادتیں ہمیشہ ملک و ملت کا مستقبل تاریک کرتی ہیں۔ مکرم مقصود اور صارم نور نے خطاب کرتے ہوئے کہاملک کو لوٹ کر کہا جانے والے چور پوچھتے ہیں ہمیں کیوں نکالا۔ تمہیں چوری، قتل و غارت، لوٹ مار، کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے نکالا گیا۔ یوتھ کنونشن سے منہاج القرآن یوتھ لیگ اورنگی ٹاون کے قائدین کے علاوہ مقامی سیاسی، سماجی، مذہبی قائدین نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top