تحریک منہاج القرآن کے 38 ویں یوم تاسیس پر مرکزی سیکرٹریٹ میں خصوصی تقریب

منہاج القرآن اصلاح احوال امت، علم امن کے فروغ کی تجدیدی تحریک ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین
منہاج القرآن نے دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنے کے پراپیگنڈے کو غلط ثابت کیا: ڈاکٹر حسین محی الدین
37 سال قبل بے سروسامانی کے عالم میں دعوت دین کی جس تحریک کی بنیاد رکھی آج اس کا نیٹ ورک 90 ملکوں میں ہے
نوجوانوں کو خارجی فکر سے بچایا، پوری دنیا میں اسلام کے امن اور محبت کے پیغام کو عام کیا

لاہور (17 اکتوبر 2017) تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمیں ڈاکٹر حسن محی الدین نے منہاج القرآن کے 38 ویں یوم تاسیس پر دنیا بھر کے کارکنان، ذمہ داران و اسلامیان پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنے کے جھوٹے اور تعصب پر مبنی پراپیگنڈے کو قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں رد کیا اور مسلم و غیر مسلم معاشروں کو بتایا کہ اسلام دہشتگردی نہیں انسانیت کے احترام اور بقاء کی ضمانت دیتا ہے اور ایک بے گناہ انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے۔ 38 ویں یوم تاسیس کے موقع پر قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اصلاح احوال، علم امن کے فروغ کی عظیم انقلابی، تجدیدی تحریک ہے۔ قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تن تنہا 38 سال قبل جس دعوتِ دین کی تبلیغ کی بنیاد رکھی تھی آج اس کا نیٹ ورک دنیا کے 100 ممالک میں پھیل چکا ہے اور تحریک منہاج القرآن دین مصطفی پر ہونے والے خارجی حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے، بالخصوص نوجوانوں کو علم، امن اور عمل کے راستہ پر ڈالنے کے لیے برسر پیکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا نوجوانوں کیلئے پیغام ہے کہ وہ آرام طلبی، عیش کوشی اور بے مقصدیت کو اپنی زندگیوں سے نکال دیں، اپنی جملہ مساعی کو رضائے الہیٰ کے حصول کا ذریعہ بنائیں۔

اس موقع پر ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ 38 سالہ اس عظیم سفر میں قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امت مسلمہ کو سینکڑوں موضوعات پر ایک ہزار کتب کا ذخیرہ دیا۔ انسانی فلاح و بہبود کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، آغوش اور بیت الزھراء جیسے انسانی خدمت کے عظیم ادارے قائم کیے جن سے سالانہ لاکھوں مستحقین مستفید ہورہے ہیں۔

38 ویں یوم تاسیس پر مرکزی سیکرٹریٹ میں مختلف شعبہ جات کی طرف سے کیک کاٹا گیا۔ بریگیڈئر(ر) محمد اقبال، جی ایم ملک، رفیق نجم، ساجد بھٹی، امجد علی شاہ، جواد حامد، شہزاد رسول، سہیل رضا، مظہر علوی، عرفان یوسف، علامہ امداد اللہ قادری، سید فرحت حسین شاہ نے 38 ویں یوم تاسیس پر کارکنوں کو مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top