قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کے تحائف

منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم علامہ میر آصف اکبر قادری نے نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کیلے 19 اکتوبر 2017ء کو منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے سربراہ قومی سلامتی جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ اور وزیر مملکت براے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے امین الحسنات شاہ اور جنرل ناصر جنجوعہ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب نصاب امن سیٹ، دہشت گردی کیخلاف فتوی اور عقیدہ ختم نبوت پیش کیں۔ دونوں رہنماوں نے کتب وصول کر کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا شیخ الاسلام کی علمی کاوشوں کو سراہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top