منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا روہنگیا مسلمانوں کے لیے میڈیکل کیمپ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے بنگلہ دیش بارڈر پر روہنگیا مسلمانوں کی بستی میں متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ میڈیکل کیمپ 19 اکتوبر 2017ء کو قائم ہوا اور یہ متاثرین کی بحالی تک کام کرتا رہے گا۔ یہ میڈیکل کیمپ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے اپیل کے نتیجہ میں جمع ہونے والے ڈونیشنز سے قائم کیا گیا ہے۔ کیمپ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈاکٹروں کی خدمات اور ادویات مفت فراہم کر رہی ہے۔

ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے فیصل حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیمپ کے پہلے روز 850 متاثرین مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور انہیں مفت داوا دی گئی۔ میڈیکل کیمپ کے لیے بنگلہ دیش سے ڈاکٹروں کی ٹیم خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ منہاج ویلیفیئر فاؤنڈیشن کے اس کیمپ میں ایم ڈبلیو ایف بنگلہ دیش کے 250 رضاکار بھی یہاں موجود ہیں، جو اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

میڈیکل کیمپ کے لیے بارڈر پر اس بستی کا انتخاب کیا گیا، جس کے دور دراز تک میڈیکل کی سہولیات موجود نہیں اور متاثرین کو 6 کلومیٹر دور تک فاصلہ طے کر کے طبی معائنہ کرانا پڑتا اور وہاں لمبی لائنوں میں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس سے پہلے متاثرین کے لیے کھانے پینے کی اشیاء بھی تقسیم کی جا چکی ہے۔ اس کے ساتھ متاثرین کی بستی میں واٹر پمپ بھی لگائے گئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top