لودھراں: درس عرفان القرآن میں علامہ احسان رضوی کا خطاب

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن میں علامہ احسان رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادب اور محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی اصل ایمان ہے۔ اگر دل ادب و محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خالی ہو لاکھ عبادات بھی قابل قبول نہیں۔ آج دلوں سے ادب مصطفی ﷺ اور محبت مصطفی ﷺ کا تعلق توڑا جارہا ہے اور نوجوانوں کو دین سے بیگانہ بنایا جا رہا ہے۔ تحریک منہاج القرآن اپنے پیارے آقا ﷺ سے اس ٹوٹے ہوئے تعلق کو جوڑنا چاہتی ہے۔ منہاج القرآن اصلاح امت کا یہ اہم فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہر دل میں عشق مصطفی ﷺ روشن ہو جائے ہر شخص آقائے دوجہاں ﷺ کے بتلائے ہوئے راستے کی طرف گامزن ہو۔

منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقدہ درس عرفان القرآن کی نشست کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ تلاوت کے بعد منہاج نعت کونسل نے آقائے دو جہاں ﷺ کی شان میں درود سلام کے نذرانے پیش کیے۔

درس عرفان القرآن میں راؤ محمد اسحاق خان، حاجی غلام نازک آرائیں، چوہدری عبدالغفار سنبل، ملک یوسف چنڑ، ملک سلطان آرائیں، رائو محمد اشتیاق خان، محمد اسماعیل مہر آبادی، خواجہ محمد رفیق صدیقی، حافظ محمد ارشاد، علامہ نصیر احمد بابر، قاری محمد عابد، ملک اسلم حماد، چوہدری محمد جہانزیب، اظہر حسین لنگاہ ایڈووکیٹ، فوجی ظہور حسین، عابد حسین جوئیہ، سید مدثر شاہ بخاری، خواجہ محمد احمد قادری، سید گلزار شاہ، سید حسن شاہ، سید خلیل حسن شاہ، مہر سہیل، ملک محمد اختر، راؤ محمد اخلاق، نادر حسین سہروردی، چوہدری امیر علی، کاشف علی مصطفوی، مرزا محمد عیش، محمد شکیل، محمد ارسلان، محمد سہیل، منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان و عہدیداران، سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

نشست میں منہاج القرآن کی رفاقت حاصل کرنے والوں میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ آخر میں محمد اقبال نیاز سکھیرا کی بخشش اور ملک کی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ:۔ مرزا اسلم مصطفوی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top