تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کی تنظیم نو


نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ، عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازشیں لمحہ فکریہ ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد ہے۔ اس بات پر ایمان لانا ناگزیر ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد قیامت تک کوئی نبی یا رسول نہیں آئے گا۔ وہ ضلعی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں تحریک منہاج القرآن کی ضلعی تنطیم نو کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔

ابرار رضا ایڈووکیٹ، راجہ منیر اعجاز، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، سید انجم شاہ بخاری، حفیظ اعوان، صدیق بٹ، شبیر ملک، راجہ اسد، یاسین قادری، فاروق بٹ، حمزہ منہاج، حمزہ بٹ، محبوب الہی،، منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین یوتھ ونگ اور ایم ایس ایم کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

رانا ادریس نے کہا کہ حکمران الٹے بھی لٹک جائیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی سزا سے نہیں بچ سکیں گے، حکمران خاندان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کیس کو طوالت دے کر وقت ضائع کر رہا ہے، مگر اس کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے، ہم اپنے شہداء کے قصاس کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اس سے قبل تحریک منہاج القرآن اسلا م آباد کی تنظیم سازی بذریعہ ووٹنگ عمل میں لائی گئی، جس کے مطابق سید انجم شاہ بخاری صدر اور حفیظ اعوان ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن اسلا م آ منتخب ہوئے۔ اس موقع پررانا ادریس، ابرار رضا ایڈووکیٹ، راجہ منیر اعجاز، فاروق بٹ، صدیق بٹ اور میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے نو منتخب ضلعی عہدیداران کو مبارک باد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top