لودہراں میں تنظیمی عہدیداران کی تقریب حلف برداری

لودھراں میں تحریک منہاج القرآن اور دیگر فورمز کی تقریب حلف برداری و اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت منہاج القرآن جنوبی پنجاب و سندھ کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری نے کی۔ تقریب حلف برداری میں لودہراں، کہروڑ پکا، دنیاپور کے سینکڑوں کارکنان سمیت پی پی حلقہ جات کے عہدیداران نے بھر پور شرکت کیاس موقع پر تمام عہدیداران سے سردار شاکر خان مزاری نے حلف لیا۔

حلف برداری تقریب میں تحریک منہاج القران، پاکستان عوامی تحریک، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، علماء کونسل، منہاج القران یوتھ لیگ کے ضلعی رہنماؤں راؤ محمد اسحاق خان، چوہدری عبدالغفار سنبل، سردار اظہر حسین لنگا ایڈووکیٹ، فوجی ظہور حسین۔ خواجہ قاسم، رفیع کاشف، ملک عبدالرشید، ملک اسلم حماد، عابد جوئیہ، حافظ ارشاد، ملک ابراہیم، ملک عابد، قاری رمضان، کاشف علی مصطفوی، نوید حسین بھٹی، ارشد علی مرزا، مرزا اسلم، ملک آصف ریحان و دیگر نے شرکت کی۔

سردار شاکر خان مزاری نے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ملک بھر میں ایک منظم تنظیمی نیٹ ورک رکھتی ہے۔ اس مضبوط تنظیمی نیٹ ورک کی وجہ سے کارکنان قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کی ایک کال پر جمع ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے مقاصد پر خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم مصطفوی انقلاب کے ذریعے پاکستان میں مضبوط سیاسی نظام کے خواہاں ہیں۔ اور دین اسلام کا حقیقی چہرہ دکھا کر دنیا سے دہشت گر دی کا خاتمہ کریں گے۔ منزل قریب ہے بہت جلد ملک میں مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہونے والا ہے، انہوں نے کارکنوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر محافل شب بیداریوں کا آغاز کریں اور اپنی نامکمل یونٹس مکمل کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top