منہاج القرآن ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام حلقہ درود کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل Gauteng & Mpumalanga کے زیراہتمام محفل حلقہ درود کا انعقاد جاوید اقبال (کنوینئر پاکستان عوامی تحریک ) کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ اور صدر Gauteng & Mpumalanga رانا آصف جمیل نے خطاب کیا۔ حلقہ درود میں شیر افضل (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پریٹوریا) اور رانا سرفراز (سیکرٹری فنانس منہاج القرآن انٹرنیشنل زون 1) سمیت دیگر رفقا و اراکین نے بھی شرکت کی۔

پروگرام میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت جاوید اقبال قادری نے حاصل کی۔ محفل میں شرکاء نے اجتماعی طور پر درود منہاج القرآن پڑھا۔ حاجی عبدالرزاق (ممبر نعت کونسل)، سید وسیم شاہ (ممبرنعت کونسل)، بلال جاوید (صدر یوتھ لیگ) اور فیاض خاں نے نعت خوانی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top