فاضل پور: پی پی حلقہ 248 میں علامہ احسان رضوی کا درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن پی پی حلقہ 248 فاضلپور کے زیرانتظام ماہانہ درس عرفان القرآن 11 نومبر 2017ء کو منعقد ہوا، جس میں علامہ محمد احسان رضوی القادری نے ’’فلسفہ کربلا اور شعور کربلا‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلعی ناظم منہاج القرآن راجن پور ملک ابوارسل مصطفی المدنی مہمان خصوصی تھے۔ درس قرآن میں حافظ محمد راشد ضلعی صدر ایم۔ایس۔ایم، صدر تحریک پی پی حلقہ سعید خان دریشک اور ناظم دعوت تربیت محمد سلیم ساقی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top