نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈلا منڈیلا عالمی میلاد کانفرنس لاہور میں بطور چیف گیسٹ شرکت کرینگے

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے عہدیداران رانا آصف جمیل (ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ)، فیاض اکبر (ناظم پبلک ریلیشنز) نے نیلسن منڈیلا کے پوتے Nkosi Zwelivelile Mandela (جنہوں نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے) سے خصوصی ملاقات کی اور مانڈلا منڈیلا کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام 34ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس لاہور، پاکستان میں شرکت کےلئے خصوصی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

مانڈلا منڈیلا 34ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور اپنے دورہ پاکستان کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک سمیت دیگر قائدین سے ملاقات کریں گے اور مختلف پروگرامز میں شرکت بھی کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top