لودہراں: تحریک منہاج القرآن کا استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس

لودہراں: تحریک منہاج القرآن نے آمد ربیع الاول اور استقبالِ جشنِ میلاد کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس کا اہتمام کیا۔ جلوس چلڈرن پارک سے شروع ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پریس کلب پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں شریک عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سارے راستے درود و سلام کی صدائیں بلند کرتے رہے۔ راستے میں مختلف مقامات پر جلوس کے شرکاء پر گل پاشی کی گئی۔ شرکاء نے مشعلیں اور اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کتبے بھی اٹھا رکھے تھے۔

منہاج القرآن علماء کونسل لودھراں کے صدر علامہ نصیر احمد بابر مشعل بردار جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کرنا جذبہ عشق رسول کا مظہر ثبوت ہے۔ ہر زمانے میں محفل میلاد اور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشیاں منائی جاتی رہی ہیں۔ ہر مسلمان کو آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی میلاد کی خوشی منانی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سب مسلمانوں کامل ایمان ہے۔ حلف نامے میں تبدیلی کرنے والے قادیانوں کا راستہ ہموار کرنا چاہتے ہیں مگر ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔ حلف نامے میں تبدیلی کرنے والوں کو سامنے لایا جائے اور سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو بھی آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت پر شک کی جرات نہ ہو۔

مشعل بردار جلوس کے کامیاب انعقاد میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے جملہ کارکنان‘ وابستگان اور عہدیداران بھرپور محنت کی۔ جلوس کے اختتام پر ملک کی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top