کویت: اندلس میں محفلِ میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 26 نومبر 2017ء کو بعد نمازِ عشاء باغ حسین سینئر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی طرف سے ان کی رہائش گاہ اندلس میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت علامہ محمد صادق قریشی نے کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت اور درود و سلام سے ہوا۔ حاجی عبدالرؤف بھٹی، صوفی تنویر احمد، فیاض احمد قادری، ہارون الرشید، ثاقب علی، محمد انور چیمہ اور جگر گوشہ ءِ طلعت محمود و کاشف علی نے پیش ہدیہ گلہائے عقیدت پیش کیا۔

علامہ محمد صادق قریشی نے آقائے نامدار ﷺ کی شانِ نورانیت بزبانِ قرآن پاک اور حقوقِ والدین کے مو ضوع پت مدلل خطاب کیا۔ علامہ نے تحریک منہاج القرآن کی رفاقت کی اہمیت اور ضرورت پہ نہایت احسن انداز میں گفتگو بھی کی اور شرکاء کو اس مشن میں شمولیت کی دعوت دی۔ درود وسلام اور دعا کے بعد معزز مہمان اور تمام شرکاء کی تواضع عشائیہ سے کی گئی۔

رپورٹ: چوہدری محمد ارشد تبسم

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top