تاجدار ختم نبوت ﷺ کانفرنس مینار پاکستان پر ہوگی، شیخ الاسلام خطاب کرینگے، نیلسن منڈیلا کے پوتے شریک ہونگے
منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنماؤں علامہ فرحت حسین شاہ، علامہ امداد اللہ قادری اور عالمی میلاد کانفرنس کے سیکرٹری جواد حامد نے کہا ہے کہ امسال تاجدار ختم نبوت ﷺ کانفرنس اپنی نوعیت کی تاریخی کانفرنس ہو گی جس میں لاکھوں اسلامیان پاکستان ملک بھر سے شریک ہونگے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کریں گے۔
سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس کمیٹی جواد حامد نے مینار پاکستان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈیلا منڈیلا خصوصی طور پر شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کے سبزہ زار میں انتظامات شروع کر دئیے ہیں، مینار پاکستان کے قدرتی حسن، صفائی اور حفاظت کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔ عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اخلاقی اور سماجی رویوں کے اعتبار سے پختہ فکر و نظر کے حامل ہیں۔ بین الاقوامی سطح کے سینکڑوں پروگرام منعقد کئے گئے مگر کسی جگہ بھی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے ذریعے لاکھوں اسلامیان پاکستان پوری دنیا کو پیغام دیں گے کہ آقائے دو جہاں کی حرمت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے حوالے سے ملت اسلامیہ یکسو اور یکجان ہے۔
تبصرہ