ڈبلن: محفل میلاد میں علامہ محمد عدیل کا خطاب

ڈبلن میں ایک عظیم الشان محفلِ میلاد النبی کا انعقاد کیا گیا، جس میں چوہدری عمران خورشید، شاہین احمد، عتیق باجوہ، عمار علی، ڈاکٹر مدثر، سلیم علی، حافظ محمد سعید، وقار بٹ، ساجد رضا نے محفل میں شرکت کی۔ یہ پروگرام ڈی آر سی ٹیکسی اور ماسٹر آٹوز نے منعقد کیا۔ محفل کا آغاز مزمل حسین نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ ڈاکٹر گلزار احمد، رضوان احمد طور، محمد عارف اور سجاد شاہ نے ثنا خوانی کی۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض وسیم بٹ نے ادا کیے۔

تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل نے میلاد پاک اور محبت و ادب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایمان کی بنیاد ہی محبت و ادبِ رسول پر قائم ہے۔ ہمارے پاس نیک اعمال کا انبار ہو اور اگر اس میں رتی بھر بھی محبت و ادب رسول میں کمی واقع ہوجائے تو ہمارے سارے اعمال اللہ پاک کی بارگاہ میں رد کردیئے جائیں گے۔ جشنِ میلادالنبی کا ایک اہم مقصد محبت و قربِ رسول اللہ کا حصول و فروغ اور آپ کی ذات گرامی سے مسلمانوں کے تعلق کا احیاء ہے۔

پروگرام کے آخر میں تمام احباب نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں کھڑے ہوکر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر علامہ محمد عدیل نے تمام امت ِمسلمہ اور پاکستان کے لئے خصوصی دعا کرائی۔ محفل کے آرگنائزرز طاہر عبداللہ، حافظ اشفاق بھٹی، ملک ناظم حسین اور محمد ثاقب نے اظہارِ تشکر کے کلمات ادا کرتے ہوئے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں تمام مہمانوں کی ضیافت سے تواضع کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top