سربراہ عوامی تحریک کی کوئٹہ چرچ دہشتگردی کی مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

کرپشن اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کی قیمت ریاست اور عوام ادا کر رہے ہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری

لاہور (17 دسمبر 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کوئٹہ دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کی قیمت ریاست اور اس کے عوام ادا کر رہے ہیں۔ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے، یہ واقعہ حکومت کی ناکامی ہے، عوام کے جان و مال اور عبادت گاہوں کا تحفظ نہ کرسکنے والے حکمرانوں کو ایک لمحے کے لیے بھی اقتدار میں رہنے کا حق نہیں، وہ گذشتہ روز عوامی تحریک کے سینئر راہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ عوام دہشتگردی کو شکست دینے کے لیے پر عزم ہیں اور ان شاء اللہ تعالی دہشتگرد اپنے عبرتناک انجام کو پہنچیں گے، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سہولت کاروں کا خاتمہ ناگزیر ہے، دہشتگردی کی روٹ کاز کو بھی ختم کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت اور اس کی رٹ نام کی کوئی چیز نہیں بچی، پہلے ایک نااہل نے پورے نظام کو یرغمال بنایا ہوا تھا رہی سہی کسر ناہل کی باقیات نے نکال دی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد جنم دینے والے اس نظام کو کب تک سینے سے لگا کر رکھا جائے گا؟ 73ہزار جانی قربانیوں کے بعد بھی آنکھیں نہیں کھلیں تو پھر کب کھلیں گی؟ انہوں نے کوئٹہ چرچ دہشتگردی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے ریاست تمام وسائل بروئے کار لائے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top