احتجاجی تحریک اب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے خلاف چلے گی : ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

آئینی اداروں کے خلاف تحریک چلانے کی دھمکیاں دینے والے اپنا غیر ملکی ایجنڈا سامنے لے آئے
سربراہ عوامی تحریک 19 دسمبر کو تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کریں گے
منہاج القرآن کا تعلیمی ویژن صرف ڈگریاں جاری کرنا نہیں’’بیت الزہرا‘‘ میں طلباء و طالبات کی فکری نشست سے خطاب

لاہور (18 دسمبر 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ فیصلہ کن احتجاجی تحریک اب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے خلاف پاکستان کے عوام چلائیں گے۔ بربادی کے ذمہ دار عدلیہ کے خلاف تحریک چلانے کی دھمکیاں دے کر اپنی اصل ذہنیت اور غیر ملکی ایجنڈا سامنے لا رہے ہیں مگر اس بار عدالت عظمیٰ کے لارجر بنچ سے متفقہ طور پر نا اہل قرار پانیوالا ملکی مفاد سے کھلواڑ نہیں کر سکے گا اور نہ ہی لوٹ مار کے اربوں کھربوں اسے انجام سے بچا سکیں گے۔ ملکی ادارے اتنے کمزور بھی نہیں ہیں کہ ایک جھوٹا شخص انہیں اپنے مذموم مقاصد کی خاطر بلیک میل کر سکے۔ وہ پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء رہنماؤں، سینئر عہدیداروں اور مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 19 دسمبر کو سانحہ ماڈل ٹاؤن اور جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ کے تناظر میں تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے اجلاس سے خصوصی خطاب کریں گے جس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ پنجاب کے قاتل اعلیٰ کی گردن 14 بے گناہوں کے قتل میں اڑے گی اس بار اشرافیہ کا پیچھا ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ساتھ محب وطن عوام بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت مظلوموں کوا نصاف دلوانے کے یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حصول انصاف کیلئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سوسائٹی کے تمام طبقات سے بھی مشاورت کررہے ہیں، ہمارے پانچ نکات پر مشتمل مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو فیصلہ کن احتجاج کیلئے نکلیں گے۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام چلنے والے مستحق اور ذہین طالبات کی رہائش کے عظیم الشان ادارہ ’’بیت الزہرا‘‘ کا خصوصی دورہ کیا اور یہاں طالبات کی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا تعلیمی ویژن محض ڈگریاں جاری کرنا نہیں بلکہ تعلیم اور تربیت کے امتزاج سے اچھے شہری بنانا اور پر امن معاشرہ تشکیل دینا ہے جس میں بلا رنگ و نسل تمام طبقات کے حقوق محفوظ ہوں اور نوجوانوں کی ایسی نسل پروان چڑھانا ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت بنے اور وہ پاکستان کے اندر اور باہر کی دنیا میں اسلام اور وطن کے سفیر بن کر اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر مطمئن اور مسرور ہوں کہ تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے جو تعلیمی، تربیتی اہداف مقرر کئے گئے تھے وہ حاصل ہو رہے ہیں۔ سربراہ عوامی تحریک کا بیت الزہراہ آمد پر ڈائریکٹر بیت الزہرا مدثرہ بلوچ نے استقبال کیا۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، محترمہ فضہ حسین قادری، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم غوری، جی ایم ملک، عدنان جاوید موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top