منہاج القرآن ملتان کا متحدہ میلاد کونسل کے قائدین کو استقبالیہ

تحریک منہاج القرآن ملتان کی طرف سے متحدہ میلاد کونسل کے قائدین کو استقبالیہ پیش کیا گیا، جس میں متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ میلاد کونسل کے پلیٹ فارم سے ملتان میں 21 تنظیمات کے23 جلوس نکالے گئے، جن کے انتظامات پہلے سے بہتر رہے۔ حضوراکرم ﷺ کی آمد کی خوشی منانے کیلئے بہترین انتظامات کرنا حکومت وقت کی قانونی اور ایمانی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پرتحریک منہاج القرآن کے رہنما میجر محمد اقبال چغتائی نے کہا کہ متحدہ میلاد کونسل نے اپنے قیام کے مختصر عرصہ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن پر متحدہ میلاد کونسل کے قائدین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ متحدہ میلاد کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر نے کہا کہ متحدہ میلاد کونسل حضور کی آمد کا جشن منانے والی تنظیمات کا حسین گلدستہ ہے، یہ گلدستہ اپنی خوشبو سے ماحول کو معطر کرتا رہے گا۔

رکن الدین ندیم حامدی نے کہا کہ آج کے پرفتن دور میں آمدرسولﷺ کے جلوسوں کے انتظامات کو بہتر بنانے کا جو بیڑہ متحدہ میلاد کونسل نے اٹھایا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ اس موقع پر راؤ محمد عارف رضوی، ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ، علامہ عزیزالرحمن خان قادری، پیر محمد مدنی قادری رضوی، علامہ قاری غلام شبیر سواگی، قاری محمد توفیق حامدی، محمد افضل فرید چشتی، محمد تسلیم عطاری، قاری اعجاز عطاری، محمد عامر اقبال عادل، محمد فیاض حامدی، غلام حسین فریدی، محمد تسلیم حامدی، حافظ غلام دستگیر نورانی، حافظ منظور الہی قریشی، محمد انس نصیر، صاحبزادہ اشرف اور کامران چغتائی نے استقبالیہ میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top