جہلم: پنڈ دادنخان میں ’’تکمیل پاکستان یوتھ کنونشن‘‘

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان شرقی اور غربی میں یوتھ لیگ کے 29 ویں یومِ تاسیس کے سلسلہ میں ’’تکمیل پاکستان یوتھ کنونشن‘‘ منعقدا، جس میں انعام مصطفوی (مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل) منہاج القرآن یوتھ لیگ نے خصوصی شرکت کی۔ زین جٹ جنرل سیکرٹری یوتھ شمالی پنجاب کے علاوہ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی ضلعی اور تحصیلات کی قیادت بھی موجود تھی جبکہ نو منتخب ذمہ داروں کو مبارکباد بھی دی۔

یوتھ لیگ پنڈ دادنخان غربی کی تنظیم سازی میں سطان محمود قادری صدر جبکہ محمد اسرار جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔ ان کے ساتھ مزید 9 رکنی ٹیم بھی منتخب ہوئی۔ اس موقع پر انعام مصطفوی نے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیمی اعتبار سے تحصیل کو دو حصوں میں تقسیم کرنے سے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے خاطر خواہ نتائج سامنے آئیں گے۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کی ضلعی اور تحصیل جہلم کی بھی تنظیم نو کی گئی جس میں راجہ وقاص ضلعی صدر، حنیف مصطفوی ضلعی نائب صدر، جہانگیر شہزاد جنرل سیکرٹری، امانت علی سینئر نائب صدر جبکہ تحصیل صدر احمد زیب، واجد ضمیر جنرل سیکرٹری اور طیب طاہر سیکرٹری فنانس بھی منتخب ہوئے۔ اِس موقع پر انعام مصطفوی کا کہنا تھا کہ وہ وقت اَب قریب آ پہنچا جب ہمیں تعبیر و تعمیر پاکستان کے بعد تکمیل پاکستان کرنا ہے۔ اِس کی پہلی سیڑھی سانحہ ماڈل ٹاون کے قاتلوں کو کیفر ِکردار تک پہنچانا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top