شریف خاندان کا پاکستانی نثراد امریکی دیرینہ فرنٹ مین سعودیہ میں ملاقاتیں ارینج کروا رہا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

لاہور (27 دسمبر 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہباز شریف کے اچانک غیر ملکی پرائیویٹ جہاز پر سعودی عرب جانے پر کہا ہے کہ شریف خاندان کا پاکستانی نثراد امریکی دیرینہ فرنٹ مین سعودیہ میں ملاقاتیں ارینج کروا رہا ہے۔ جس میں ایک سے زائد ممالک کے لوگ شریک ہیں، اس امر کا خدشہ ہے کہ 1999 کی تاریخ دوبارہ نہ دھرائی جائے اور بے گناہ انسانی جانوں کے قاتل اور قومی خزانے کی لوٹ مار کے ملزم بیرون ملک بھاگنے میں کامیاب نہ ہو جائیں، قوم قاتلوں اور قومی لٹیروں کے حوالے سے اب کوئی این آر او قبول نہیں کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد امریکی فرنٹ مین سعودی عرب میں ملاقاتیں ارینج کروا رہا ہے، شہباز شریف جس پرائیویٹ جہاز میں گئے وہ پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top