رانا ثناء اللہ بھی جھوٹا اور اس کا لیڈر نواز شریف بھی جھوٹا ہے : خرم نواز گنڈاپور

(29 دسمبر 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا نامزد ملزم اور 100 لوگوں کو گولیاں مروانے اور 14 کو قتل کرنے کا منصوبہ ساز ہے۔ ایک ملزم کی الزام تراشی کی کوئی حیثیت نہیں ہے، جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ آنے کے بعد قاتل ٹولے کے ہوش اڑے ہوئے ہیں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے یکسو ہونے کی وجہ سے حکومتی صفوں میں ماتم کا سماء ہے اور قاتل ٹولہ معافی، تلافی کیلئے غیر ملکی درباروں میں ماتھے ٹیک رہا ہے، رانا ثناء اللہ بھی جھوٹا اور اس کا لیڈر نواز شریف بھی جھوٹا جسے سپریم کورٹ کے 5 معزز ججز نے خائن، دروغ گو اور جھوٹا قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ میں جھوٹا بیان حلفی دینے کے بعد جھوٹوں کی صف میں شامل ہو گئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top