عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس آج ماڈل ٹاؤن میں ہوگی

پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، مسلم لیگ ق سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں شرکت کرینگی

پاکستان عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس آج مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوگی، تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہونیوالی APC میں پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ق، پی ایس پی، جماعت اسلامی، عوامی مسلم لیگ، جمعیت علمائے اسلام (س) سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت المسلمین، جمعیت علمائے پاکستان (نیازی) جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں شرکت کریں گی۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری APC کے آغاز پر میڈیا کے نمائندوں کو مختصر بریفنگ دیں گے۔ APC آج دوپہر 12:30 بجے شروع ہوگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top