علامہ حسن میر قادری کی اہلیہ انتقال کر گئیں

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ناظم علامہ حسن میر قادری کی اہلیہ محترمہ انتقال کر گئیں، اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ 30 دسمبر 2017ء کو سنگولہ راولا کوٹ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مرکزی ناظم دعوت علامہ محمد لطیف مدنی کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے شرکت کی، جس میں پروفیسر نورالزماں نوری اور ناظم تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر اور نگران کشمیر زون دعوت علامہ جمیل احمد زاہد اور سیف اللہ بھٹی بھی شامل تھے۔ نماز جنازہ کے بعد وفد نے علامہ حسن میر قادری سے تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

جمّوں کشمیر عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر اور جملہ فارمز کے ذمہ داران اور کارکنان نے علامہ حسن میر قادری سے تعزیت کی۔ دریں اثناء صدر جمّوں کشمیر عوامی تحریک سردار محمّد منصور خان، اللّہ دتّہ چوہدری ایڈوکیٹ سیکریٹری جنرل، سیّد ابرار سرور شاہ چیف آرگنائزر، سردار افتخار حسین فاروقی چیف کوآرڈینیٹر، سردار اعجاز سدوزئی سینئر نائب صدر، سجاد ملک مرکزی نائب صدر، سردار ریاض عباسی نائب صدر، سردار نجم الثاقب سیکریٹری اطلاعات، فیصل محمود سیکریٹری سوشل میڈیا، سردار مجتبیٰ خان آرگنائزر اوورسیز جمّوں کشمیر عوامی تحریک، سردار ریباز ایڈوکیٹ صدر جمّوں کشمیر عوامی تحریک ضلع پونچھ، سردار عبد القیوم صدر جمّوں کشمیر عوامی تحریک ضلع سدھنوتی، محمّد ظفر اقبال طاہر امیر تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر، پروفیسر محمد رشید صدیقی ناظم ویلفئیر تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر، حافظ احسان الحق نائب امیر تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر سمیت علاقہ بھر سے سیاسی و مذہبی شخصیات نے بھی جنازہ میں شرکت کی اور علامہ حسن میر قادری سے تعزیت کی۔

علامہ حسن میر قادری کی اہلیہ محترمہ کا انتقال فرانس میں ہوا تھا، جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس سنٹر میں نماز جنازہ ادا کی گئی، جنازہ علامہ حسن میر قادری نے پڑھایا۔ جنازہ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ انہوں نے علامہ حسن میر قادری سے تعزیت بھی کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top