کوٹ مومن: تحریک منہاج القرآن، منہاج یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کی تنظیمِ نو

تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا مشترکہ اجلاس 07 جنوری 2018 کو جامع مسجد علی المرتضیٰ کوٹ مومن میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا کے ناظم اقبال کاشف نے کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کوٹ مومن کے سرپرستِ اعلیٰ حکیم ظفر اقبال سمیت تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان شریک تھے۔ اجلاس میں فومرز کی تشکیلِ نو کی گئی۔ مشاورت کے بعد مختار احمد بھٹی کو تحریک منہاج القرآن تحصیل کوٹ مومن کے صدر اور ظلِ حسنین ہنجرا کو ناظم کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ محمد اکرم منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل کوٹ مومن کے صدر اور مظہر اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ عمران علی کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کوٹ مومن کے صدر اور اسد مشتاق کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری دی گئی۔ شرکاء نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top