منہاج القرآن ساؤتھ افریقہ کے عہدیداران کی چیئرمین جمعہ مسجد اے وی محمد سے ملاقات

جنوری 2018 میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اور جامع مسجد گرے سٹریٹ کے تعاون سے ڈربن میں ایک عظیم الشاں پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں چیف مانڈلا منڈیلا بطور چیف گیسٹ شرکت کریں گے۔ اس پروگرام کے انعقاد کے حوالہ سے منہاج القرآن ساؤتھ افریقہ کے عہدیداران علامہ طاہر رفیق، ایوب قادری اور حافظ اسماعیل خطیب نے چیئرمین جامع مسجد جمعہ اے وی محمد سے خصوصی ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ KZN سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات ڈاکٹرز، دیگر ممالک و مذاہب کے لیڈرز، میمن گجراتی تاجر برادری، ایڈوکیٹ، علماء کرام، صوفیاء کرام کو خصوصی دعوت دی جائے گی اور تحریک منہاج القرآن کے حوالے سے عوام الناس کو خصوصی طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top